Cristiano Ronaldo waved off his own penalty against Persepolis, telling the referee himself he didn't believe it was a foul. 👀
Not something you see every day in football. 👏 pic.twitter.com/do8L58tFYJ
— CBS Sports Golazo ⚽️ (@CBSSportsGolazo) November 27, 2023
ریاض میں سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر اور ایرانی کلب پرس پولیس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، میچ کے دوسرے ہی منٹ میں رونالڈو بظاہر مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گرگئے۔
پھر ریفری ما ننگ نے رونالڈو کو پنالٹی ایوارڈ کی لیکن رونالڈو نے بتایا کہ غلطی ڈیفنڈر کی نہیں ہے اور پنالٹی کک لینے سے انکار کر دیا۔
تاہم ریفری نے مانیٹر پر دیکھنے کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔
پنالٹی کک لینے سے انکار کرنا فٹبال میں کم ہی دیکھا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر رونالڈو کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔
مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔