Wednesday, February 5, 2025, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سفارتی کشیدگی کے باعث بھارت کیلئے کینیڈین اسٹوڈنٹ ویزا کا اجرا گھٹ گیا

سفارتی کشیدگی کے باعث بھارت کیلئے کینیڈین اسٹوڈنٹ ویزا کا اجرا گھٹ گیا

سفارتی عملے کی کمے کے باعث پروسیسنگ مشکل، اسٹڈی پرمٹس کے اجرا میں 86 فیصد تک گراوٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی طلبہ کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا اجرا تیز ہونے کا فوری طور پر کوئی امکان نہیں۔

مارک ملر نے بتایا کہ سفارتی کشیدگی کے باعث اسٹڈی پرمٹ کی درخواستیں پروسیس کرنے کی اہلیت نصف رہ گئی ہے۔

کینیڈا میں انڈین ہائی کمیشن کے کاؤنسلر سی گرو سبرامنین نے بتایا کہ بھارتی طلبہ دوسرے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بھارتی طلبہ کے لیے کینیڈین اسٹڈی پرمٹس کا اجرا 86 فیصد تک گرچکا ہے۔ گزشتہ سال کی چوتھی سہہ ماہی میں بھارتی طلبہ کو 14910 اسٹڈی پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ 2022 کی چوتھی سہہ ماہی میں ایک لاکھ 8 ہزار 940 اسٹڈی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔

banner

کینیڈا کے غیر ملکی طلبہ میں سب سے بڑا گروپ بھارت کا ہے۔ 2 لاکھ 25 ہزار 835 ورک پرمٹس کے ساتھ ان کا تناسب 41 فیصد ہے۔

اکتوبر میں بھارتی حکومت کے حکم پر کینیڈا کو اپنے 41 سفارت واپس بلانے پڑے تھے۔ یہ نئی دہلی کے کینیڈین سفارت خانے کی دو تہائی افرادی قوت تھی۔ دوسری طرف بھارتی طلبہ بھی کینیڈا پر دوسرے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی گزشتہ برس اس وقت پیدا ہوئی تھی جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جون میں کہا تھا کہ برٹش کولمبیا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جو بھارتی کے سرکاری ملازم ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024