Saturday, May 31, 2025, 2:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

تمام ریاستں پاکستان کی حکومت سے مکمل تعاون کریں

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس افسوسناک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے، جن میں اسکول جانے والے 4 طلبہ بھی شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں 39 طلبہ شامل ہیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔

کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

banner

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، مالی معاونت فراہم کرنے والوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت سے مکمل تعاون کریں۔

سلامتی کونسل نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل، خواہ وہ کسی بھی مقصد، مقام، وقت یا شخص کی جانب سے کیا جائے، مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہے۔

اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام ریاستوں پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024