Friday, July 25, 2025, 1:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلطان جوہرہاکی کپ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2-3گولز سے شکست دے دی

سلطان جوہرہاکی کپ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2-3گولز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے بشارت علی،محمد سفیان اور ارباز علی نے گولز کئے

by NWMNewsDesk
0 comment

گیارہویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو2-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر باڑو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت 2کے مقابلے میں 3گول سے کامیابی حاصل کی

7ویں منٹ میں ارباز علی نے پینلٹی کارنرپرگول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔پاکستان کے بشارت علی نے 30ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 48ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0گولز کر دی

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 58ویں منٹ میں نیلسن نے ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا۔ کھیل کے آخری منٹ میں نیوزی لینڈ کے پیٹرک نے گول کیا تاہم حریف ٹیم پاکستان کی برتری برابر کرنے میں ناکام رہی، اسطرح پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024