طاقتور طوفان ڈانا نے بھارت کی مشرقی ساحلی پٹی پر تباہی مچادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے پیش نظر 20 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
جگت سنگھ پور، کیندراپاڑا، بھدرک، اور بالاسور میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقے میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سب درہم برہم کردیا۔ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے کھمبے گرنے سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگی مواصلاتی ںظام بھی
طوفان اور بارشوں سےپروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث کولکتہ سمیت تمام بڑے ایئرپورٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
طوفان کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے ۔حکام نے شہریوں کو گھروں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ انسانی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔
یاد رہے کہ انڈیا کے مشرقی ساحل طویل عرصے سے سمندری طوفانوں کا شکار ہیں۔
گزشتہ سال انڈیا میں مہلک طوفان سے 523 افراد ہلاک ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔