Thursday, June 12, 2025, 9:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سنسنی خیز میچ میں سری لنکا 2 وکٹ سے کامیاب، پاکستان ایشیا ءکپ سے باہر

سنسنی خیز میچ میں سری لنکا 2 وکٹ سے کامیاب، پاکستان ایشیا ءکپ سے باہر

فاتح سری لنکن ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے ڈو ایند ڈائی میچ میچ میں سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے کامیاب ہوگیا

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو ہدف بھی 252 رنز کا ملا۔

252 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے شروع سے ہی پاکستانی بولرز کو دباؤ میں رکھا اور آزادانہ اسٹاکس لگائے۔

banner

میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا ، سری لنکا کو 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے، زمان خان نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے اور میچ سری لنکا نے 2 وکٹ سے جیت لیا۔


اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں نے غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، محض 9 رنز پر پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر فخر 11 گیندوں پر صرف 4 رنز اسکور کیے۔

دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیلتے ہوئے ففٹی بنائی۔ انھوں نے 69 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی۔کپتان بابر اعظم اس میچ میں بھی بڑی اننگ نہ کھیل سکے، اور 29 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

محمد حارث بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض 3 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024