Wednesday, December 3, 2025, 10:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوئٹزرلینڈ نے بھی برقع پر پابندی لگادی

سوئٹزرلینڈ نے بھی برقع پر پابندی لگادی

فرانس اور بیلجیئم پہلے ہی عبایہ پر پابندی عائد کرچکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس اور بیلجیئم کے بعد سوئٹزر لینڈ نے بھی برقع پر پابندی عائد کردی

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے حتمی قانون سازی کے ذریعے روایتی طور پر مسلم خواتین کی جانب سے استعمال کئے جانیوالے برقع یا مکمل چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی نیشنل کونسل نے برقع پر پابندی کیلئے قانون سازی کے حق میں 151 جبکہ اس کی مخالفت میں 29 ووٹس دیئے، سوئس پارلیمان کے ایوان بالا نے پہلے ہی اس بل کو منظور کرلیا تھا۔

سوئٹزر لینڈ میں مسلم خواتین کے برقع کیخلاف بل دائیں بازو کی پاپولسٹ سوئس پیپلز پارٹی نے پیش کیا تھا۔

banner

دو سال قبل ملک گیر ریفرنڈم میں سوئس ووٹرز نے چہرے کے نقاب اور برقعوں کے ساتھ ساتھ اسکی ماسک اور بندانا پر پابندی کی منظوری دے دی تھی، اسکی ماسک اور بندانا کو عام طور پر مظاہرین احتجاج کے دوران استعمال کرتے ہیں۔

سوئس ایوان زیریں سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ نے برقع پر پابندی کو وفاقی قانون میں شامل کرلیا، خلاف ورزی کرنیوالوں پر ایک ہزار سوئس فرانک (تقریباً 1100 ڈٓالر) تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس قانون سازی کے بعد سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم اور فرانس جیسے یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جنہوں نے اسی طرح کے اقدامات نافذ کئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024