Monday, June 9, 2025, 2:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوئیڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیارکرلی

سوئیڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیارکرلی

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھی دھچکا

by NWMNewsDesk
0 comment

نیٹو فوجی اتحاد (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں الحاق سے متعلق حتمی کارروائی کے بعد سوئیڈن باضابطہ طور پر نیٹو کا 32 واں رکن ملک بن گیا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سوئیڈن کی درخواست پر دو سال بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب منعقد کی گئی۔

روس کے ساتھ ایک ہزار 340 کلومیٹر کی سرحد رکھنے والے ممالک سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت دہائیوں کے دوران اتحاد میں سب سے اہم اضافہ ہے۔

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھی دھچکا ہے جو اتحاد کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

banner

اتحاد میں شمولیت کے بعد سوئیڈن بھی اس مشترکہ دفاعی ضمانت سے مستفید ہوگا جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اتحادی ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

نورڈک ملک نیٹو افواج کو اپنی جدید آبدوزیں اور مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیاروں کا ایک بڑا بیڑا فراہم کرے گا اور یہ ملک بحر اوقیانوس اور بالٹک ممالک کے درمیان ایک اہم ربط ثابت ہوگا۔

روس نے سویڈن کی شمویت پر جواب میں غیر متعین سیاسی اور فوجی تکنیکی جوابی اقدامات“ کی دھمکی دی ہے۔

گزشتہ سال سوئیڈن اور فن لینڈ نے یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں سرد جنگ اب تک جاری رہنے والی اپنی غیر فوجی اتحاد کی پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔

فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کو اپریل میں منظوری مل گئی تھی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024