Thursday, September 19, 2024, 5:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید ڈونلڈ ٹرمپ کو مہنگی پڑگئی

سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید ڈونلڈ ٹرمپ کو مہنگی پڑگئی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

by NWMNewsDesk
0 comment

نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

نیویارک کی مقامی عدالت کے جج آرتھر اینگورون نے ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔

جرمانہ عائد کرنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے سامنے گواہوں کے اسٹینڈ پر آئے اور جج سے کہا کہ اپنے ریمارکس کے دوران آپ کے اور کوہن کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔

banner

جج نے ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کومسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس خیال کی کوئی منطق نہیں بنتی کہ ٹرمپ کا بیان گواہ کی طرف اشارہ کر رہا تھا، دوبارہ ایسا مت کیجیے گا ورنہ معاملہ اور خراب ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024