Tuesday, May 5, 2026, 10:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سونک کا پھر اقتدار میں آنے پر نوجوانوں کے لیے نیشنل سروس لازمی قرار دینے کا اعلان

سونک کا پھر اقتدار میں آنے پر نوجوانوں کے لیے نیشنل سروس لازمی قرار دینے کا اعلان

ریاست کو مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے شفافیت اور دیانت دارانہ رائے کا حامل ہونا چاہیے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ رواں سال چار جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو 18 برس کے نوجوانوں کے لیے نیشنل سروس کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے قیام کی صورت میں ایک بار پھر نیشنل سروس کا اطلاق کر دیا جائے گا۔

کنزرویٹو پارٹی کا بھی کہنا ہے کہ ریاست کو مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے شفافیت اور دیانت دارانہ رائے کا حامل ہونا چاہیے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیشنل سروس اسکیم نوجوانوں کے لیے وہ ممکن بنائے گی جس کے وہ حق دار ہیں۔

banner

سونک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاس ایسے نوجوان افراد موجود ہیں جنہیں وہ موقع نہیں ملا جس کے وہ مستحق ہیں اور اس اقدام سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی کی صورتِ حال میں معاشرے کو متحد کرنے میں مدد ملے گی۔

کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو فوج میں 12 ماہ یعنی ایک سال کے لیے فل ٹائم یا ایک سال تک مہینے میں ایک دن رضا کارانہ سرگرمیوں میں وقت گزارنا ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024