Thursday, September 19, 2024, 8:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب دو ہزار 900 روپے اور 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 

banner

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہوگئی۔

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024