Sunday, December 22, 2024, 7:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوڈان میں متحارب دھڑے جنسی تشدد میں ملوث نکلے

سوڈان میں متحارب دھڑے جنسی تشدد میں ملوث نکلے

خواتین کو جنسی تشدد ، اجتماعی زیادتی اور جنسی غلامی کا نشانہ بنایا گیا؛ ایچ آر ڈبلیو

by NWMNewsDesk
0 comment

سوڈان میں متحارب دھڑوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کے ارتکاب کا انکشاف ہوا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) اور فوج کے ساتھ جنگ آزما اتحادی ملیشیاؤں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جنوبی سوڈان میں وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بین الاقوامی نگران اداروں کی تازہ ترین رپورٹ ہے جس میں سوڈان کی 20 ماہ کی جنگ کے دوران جنسی تشدد کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایچ آر ڈبلیو نے کہا ہے کہ اس نے ستمبر 2023 سے لے کر اب تک درجنوں ایسے کیسز درج کیے ہیں جن میں سات سے 50 سال کی عمر کی خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں جنہیں جنوبی کردفان ریاست میں جنسی تشدد بشمول اجتماعی زیادتی اور جنسی غلامی کا نشانہ بنایا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024