سویڈن کے ایک ائر پورٹ میں متعدد ماحولیاتی کارکن داخل ہوگئے اور فلائٹ آپریشنز کو معطل کرنے کی کوشش کی۔
اسٹاک ہوم کے بروما ائر پورٹ میں کئی ماحولیاتی کارکن داخل ہوئے اور ہوائی جہاز پر سُرخ رنگ کا اسپرے بھی کر دیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متاثرہ ائر پورٹ پر پہنچ گئی، 17 کے قریب ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سویڈن میں تمام پرائیویٹ جٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
امریکی شہر نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل پڑے، ان کا مطالبہ تھا کہ کوئلے، تیل اور قدرتی گیس کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکا جائے۔
مظاہرین نےامریکی صدر پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کے نئے منصوبوں کو بند کرکے موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے۔