51
روس کا کہنا ہے کہ ترکی کی طرف سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کو منظوری دینا اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی منظوری دینے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ ترکیہ نیٹو کا رکن ملک ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ انقرہ پر اس اتحاد کے حوالے سے بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ سویڈن کو منظوری دینا ترکیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔