115
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عظمیٰ نے معاملہ نیپرا ایپلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں، صارف کمپنیاں 15 دن میں نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائر کریں اور اپیلیٹ ٹریبونل کمپنیز کی اپیلیں 10 دن میں سماعت کیلئے مقررکرے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
