Saturday, December 21, 2024, 2:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری

جسٹس مظاہر 14 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آڈیو لیک اسکینڈل سمیت دیگر الزامات پر 10 نومبر تک تحریری جواب طلب کرلیا

پاکستان بار کونسل کی شکایت پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو بدعنوانی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف 10 شکایات دائر کی گئی تھیں، جوڈیشل کونسل نے 3 اور 2 کے تناسب سے جسٹس مظاہر نقوی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

banner

جسٹس مظاہر نقوی کو کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے، بطور جج مستعفی ہونے پر جسٹس مظاہر نقوی پنشن اور دیگر مراعات کے حقدارہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کےخلاف شکایت کے ہمراہ متعلقہ مواد فراہم نہ کرنےپر شکایت کنندہ کو متعلقہ مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک کارروائی ملتوی کردی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024