Saturday, May 31, 2025, 2:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری ‘را’ چیف نے دی تھی: واشنگٹن پوسٹ

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری ‘را’ چیف نے دی تھی: واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں شریک ایک اور راء افسر کی شناخت بھی ظاہر کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹیوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ‘را’ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد حاصل کرلیے ہیں

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گرپتونت سنگھ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (راء) کا سابق افسر وکر یادو ہے جس نے ایک ہٹ ٹیم کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ‘را’ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا کہ یہ قتل اب ترجیح ہے، وکرم نےگرپتونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا۔ وکرم کی شناخت اور ‘را’ سے اُس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے۔

banner

امریکی اخبار کے مطابق یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں ‘را’ براہِ راست ملوث تھی۔ موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل میں ‘را’ کےکئی اعلیٰ عہدیدار ملوث پائے گئے۔
۔

رپورٹ کے مطابق وکرم یادو نے گرپتونت سنگھ پنوں کے بارے میں تفصیلات بھیجیں جس میں ان کا نیویارک کا پتہ بھی شامل ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنےکا شدید دباؤ تھا۔ امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔

بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف امریکی میڈیا کو نہیں دیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔

امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

نومبر 2022 میں فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ نے ہندوستانی حکومت کو نئی دہلی کے پنوں کو ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کے خدشات پر انتباہ جاری کیا تھا۔

اس کے بعد مین ہیٹن کی ایک عدالت میں فرد جرم دائر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ نکھل گپتا نامی شخص نے پنوں کے قتل کے منصوبے میں بھارتی حکومت کے اہلکار کے ساتھ مل کر کام کیا۔

نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ کے حکام نے 30 جون کو امریکا کی استدعا پر گرفتار کیا تھا۔ چیک جمہوریہ کی ایک اپیل کورٹ نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک کے حکام نے گزشتہ سال جون میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ہندوستان سے پراگ گیا تھا۔

فرد جرم میں ایک نامعلوم شخص ”سی سی 1“ کا حوالہ دیا گیا، جس نے مبینہ طور پر ہندوستان سے پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی ہدایت کی۔ اس شخص نے مئی 2023 میں نکھل گپتا کو پنوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کے لیے بھرتی کیا۔

اب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ”سی سی 1“ وکرم یادو تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024