Friday, January 3, 2025, 6:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکیورٹی اداروں کو دھمکی، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا

سکیورٹی اداروں کو دھمکی، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا

خالد خورشید کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے سکیورٹی اداروں کو دھمکی دینے اور مقدمے سے فرار اختیار کرنے پر سابق وزیر اعلٰی کو قید کی سزا کے ساتھ ان پر 6 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلٰی پر الزام تھا کہ انہوں نے 26 جولائی 2024 کو گلگت کے اتحاد چوک میں ہونے والے جلسے کے دوران سکیورٹی اداروں بشمول چیف سیکریٹری اور چیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے پر کارروائی کی تاہم اس دوران سابق وزیر اعلیٰ غیر حاضر اور روپوش رہے۔

banner

مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت کے وکیل صفائی نے ان کا بھرپور دفاع کیا۔

جج رحمت شاہ نے آئی جی پولیس کو مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جکہ ڈی جی نادرا سے مجرم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کہا ہے۔

جولائی 2023 میں گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں خالد خورشید کا نااہل قرار دے دیا تھا۔

سابق وزیرِاعلٰی خالد خورشید کے خلاف پیپلز پارٹی کے رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے چیف کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

خالد خورشید پر الزام تھا کہ انہوں نے برطانیہ کی بیلفورڈ یونیورسٹی سے منسوب قانون کی جعلی ڈگری جمع کرائی ہے۔

بعدازاں خالد خورشید نے عدالت کے سامنے یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا اس ڈگری کے مساوی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا تھا۔

یہ دونوں دستاویزات تصدیقی عمل کے بعد جعلی قرار پائیں جس کی بنیاد پر عدالت نے خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت وزیر اعلٰی گلگت بلتستان رحمت شاہ

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024