پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے سبب انتظامیہ نے اسلام آباد کی پانچ جامعات کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔
تھرٹ الرٹ کے کے تحت قائداعظم یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی، نینشل ڈیفنس یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی تا حکم ثانی بند رہیں گی۔
تھریٹ الرٹ کے حوالے سے اسلام آباد کے نواح میں رات گئے سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیے ہیں تاہم ان میں کسی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پولیس نے پیر کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اسلام آباد میں سکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں۔ اسلام آباد میں اس وقت غیرقانونی اجتماع پر پابندی ہے۔ کچھ لوگ جو ایسے اجتماع کرتے ہیں ہم انہیں منع بھی کرتے ہیں، اور اس کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن سکیورٹی کی فراہمی دوطرفہ عمل ہے۔ اس میں آپ سب کا تعاون بھی شامل ہے۔
موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا اہم پیغام۔#ICTP #Islamabad pic.twitter.com/n49izwHVGm
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 22, 2024
‘
تھریٹ الرٹ میں کالعدم تنظیم کی جانب سے جامعات پر حملوں بشمول خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔