Thursday, November 21, 2024, 6:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے: امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی پر ردعمل

سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے: امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی پر ردعمل

ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔

banner

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائےگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024