Thursday, September 19, 2024, 12:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیاسی عدم برداشت کی انتہا؛ پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر پشاور میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

سیاسی عدم برداشت کی انتہا؛ پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر پشاور میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

مقتول کے والد کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں قتل کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص پر سیاسی اختلافات کی بنا پر اپنے بیٹے کو مار ڈالنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے بیٹے کی عمر اکتیس سال تھی اور وہ کچھ عرصہ قبل ہی قطر سے لوٹا تھا، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا۔

پولیس نے اس کے قتل کے حوالے سے مزید بتایا کہ اس نے پشاور کے مضافات میں واقع اپنے گھر پر سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جھنڈا لگایا تھا، جس پر اس کے اور اس کے والد کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے اور گزشتہ برسوں میں وہ اپنے گھر اسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لگاتے رہے ہیں۔

banner

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیر فرید کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے سے روکا تھا، اور اس کے نہ رکنے پر غصے میں اسے گولی مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کہ بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024