Sunday, December 22, 2024, 3:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیاہ فام جنرل چارلز کوئنٹن برائون امریکی فوج کے سربراہ مقرر

سیاہ فام جنرل چارلز کوئنٹن برائون امریکی فوج کے سربراہ مقرر

سینیٹ میں جنرل برائون کے حق میں 83 اورمخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینیٹ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے سیا فام جنرل چارلز کوئنٹن برائون کومسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا۔

ایوان بالا میں جنرل چارلز کوئنٹن برائون کوجنر مارک میلی کی جگہ پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا، ایوان میں ووٹنگ کے دوران ان کے حق میں 83 ووٹ جبکہ مخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے۔

امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک فوج میں 650 اعلی افسران اور 365 کے قریب جرنیلوں اور ایڈمیرلز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی جن کے لیے سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 1984 میں کمیشن حاصل کرنے والے جنرل برائون یوایس ایئرفورس میںبطور چیف ایئر چیف خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، اور ان کو پہلے سیاہ فام ایئر چیف ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

banner

امریکی صدر جو بائیڈن نے26 مئی کو امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلز برائون کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مارک ملی کا جانشین نامزدکیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024