Wednesday, February 5, 2025, 12:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیف علی خان پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سیف علی خان پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

حملہ آور نے سیف علی خان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص اداکار کے گھر کی سیڑھی سے داخل ہو رہا ہے، اس نے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ اس کے کندھے پر نارنجی رنگ کا اسکارف ہے۔

پولیس ذرائع نے ادارکار کے گھریلو عملے کا حوالے دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

banner

واضح رہے کہ سیف علی خان 16 جنوری کو رات دیر گئے تقریبا ڈھائی بجے ان کے ممبی کے پوش علاقے باندرا میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر حملہ آور نے زخمی کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے، جس میں سے دو وار شدید تھے اور دو وار ریڑھ کی ہڈی کے قریب کیے گئے تھے۔

بعد ازاں، شدید زخمی ہونے والے بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی سرجری کردی گئی تھی

سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکار کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024