Monday, December 23, 2024, 7:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، چیٹل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سکیورٹی ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت ہوئی۔

کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں بڑی آپریشنل ناکامی ہے۔

کانگریس میں پیشی کے دوران سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔

banner

ٹرمپ پر 13 جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں سکیورٹی کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024