Saturday, May 31, 2025, 3:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر مشکوک گاڑی پر فائرنگ

سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر مشکوک گاڑی پر فائرنگ

خاتون ڈرائیو نے سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر رکنے سے انکار کر دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر کے باہر سیکورٹی اہلکار کی جانب سے مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

خاتون اپنی گاڑی لے کر داخلی دروازے تک پہنچیں اور سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر رکنے سے انکار کر دیا۔

سیکورٹی پر مامور اہلکار کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

banner

سی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈکوارٹر کے باہر ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ مین گیٹ تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی‘۔

واقعے کی تحقیقات فی الحال سی آئی اے اور ایف بی آئی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

سی آئی اے کا ہیڈکوارٹر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً نو میل دور ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں واقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024