Saturday, May 31, 2025, 3:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت

شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت

شام کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسراِئیلی اخبار نے نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شام کی عبوری حکومت اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت میں شام کو معاہدہ ابراہمی میں شامل کرنےکا ایجنڈا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیہ بھی شریک ہے، بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک حکام شامل ہیں۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسرنو ترتیب کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہا۔

banner

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شامی صدر احمد الشرع نے معاہدہ ابراہمی میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے درمیان سعودی عرب میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024