Tuesday, November 12, 2024, 6:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی صدر 20 سال بعد سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے

شامی صدر 20 سال بعد سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے

بشارالاسد ایشین گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کے صدر بشارالاسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، یہ ان کا 20 سال میں چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

بشارالاسد ہانگ زو میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایشین گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شامی صدر کے دفتر نے کہا کہ وہ چین کے کئی شہروں میں ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک سینئر وفد کی قیادت کریں گے، جس میں چینی صدر کے ساتھ سربراہی ملاقات بھی شامل ہے۔

بشارالاسد آخری بار 2004 میں اس وقت کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کے لیے چین گئے تھے۔یاد رہے کہ 1956 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ کسی شامی سربراہ کا چین کا پہلا دورہ تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024