Tuesday, March 18, 2025, 12:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی فوج کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری

شامی فوج کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری

شامی فوج نے کارروائی اپنے تین فوجی اہل کاروں کے قتل کے جواب میں کی

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کی فوج نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔

یہ کارروائی حزب اللہ کے عناصر کے ہاتھوں شامی فوج کے تین اہل کاروں کے قتل کے بعد سامنے آئی۔

شامی وزارت دفاع نے اتوار کے روز الزام عائد کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ تین شامی فوجیوں کو اغوا کر کے لبنان لے گئی اور پھر انھیں وہاں ہلاک کر دیا۔۔

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سانا’ نے وزارت دفاع کے انفارمیشن بیورو کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ کی اس سنگین جارحیت کے بعد وزارت تمام مطلوبہ اقدامات کرے گی۔ یہ واقعہ شام کے شہر حمص کے مغرب میں سد زیتا کے قریب پیش آیا۔

banner

دوسری جانب حزب للہ نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ لبنانی شامی سرحد پر اتوار کے روز جو کچھ ہوا اس سلسلے میں زیر گردش رپورٹوں سے حزب اللہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

لبنان میں سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شامی اراضی سے داغے گئے راکٹ لبنان کے سرحدی قصبے القصر میں گرے۔

ایک لبنانی سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ “کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب شام کی جنرل سیکورٹی کے تین عناصر القصر قصبے میں داخل ہو گئے اور وہاں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث قبائلی افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے”۔

سیکورٹی ذریعے کے مطابق مذکورہ شامی اہل کاروں کے لبنان میں داخل ہونے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

ذریعے نے واضح کیا کہ مسلح عناصر نے تینوں اہل کاروں کی لاشیں لبنانی فوج کے حوالے کر دیں جس نے اپنے طور پر انھیں شام کو لوٹا دیا۔

لبنانی سیکورٹی ذریعے کے مطابق واقعے کے بعد شامی سیکورتی فورسز نے القصر قصبے میں گھروں پر بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

یاد رہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط سے پہلے لبنانی تنظیم حزب اللہ، بشار کے مرکزی سپورٹروں میں سے ہے۔

شامی حکام نے گذشتہ ماہ سرحدی صوبے حمص میں ایک سیکورٹی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد ہتھیاروں اور سامان کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے راستوں کو بند کرنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024