Sunday, December 22, 2024, 5:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی فورسز ایک اور شہر حما سے پسپا ہوگئیں

شامی فورسز ایک اور شہر حما سے پسپا ہوگئیں

شہریوں کے تحفظ کے لیے شہر کے باہر مزید کمک پہنچائی جا رہی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

شام میں باغیوں نے حما شہر سے حکومت کی حامی فورسز کو پسپا کردیا ہے جس کے بعد شمالی شام میں اپنی تیز ترین پیش قدمی میں باغیوں کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

شامی فوج نے کہا ہے کہ شدید جھڑپوں کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے شہر کے باہر مزید کمک پہنچائی جا رہی ہے۔

باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حما کے شمال مشرقی ڈسٹرکٹس پر ان کا قبضہ ہو گیا ہے اور انہوں نے سینٹرل جیل کا کنٹرول حاصل کر کے قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

باغیوں نے گزشتہ ہفتے شمالی شہر حلب کا قبضہ حاصل کر لیا تھا جس کے بعد سے وہ شام کے جنوب کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔

banner

حما 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے اب تک شامی حکومت کے قبضے میں رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اس پر باغیوں نے کنٹرول حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے دمشق میں قائم حکومت کو خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ جنوب کی جانب یش قدمی میں باغیوں کو مزید کامیابیاں مل ہو سکتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے شمالی شام میں باغیوں کے سامنے شامی فوج کی پسپائی سے بشار الاسد کے اتحادیوں کی مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔

روس کی ساری توجہ یوکرین میں 2022 سے شروع کی گئی جنگ پر ہے جب کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی مدد سے لڑنے والی سب سے بڑی ملیشیا حزب اللہ کو اسرائیل کے حملوں سے شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024