Wednesday, November 13, 2024, 4:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک فوجی ہلاک اور سات زخمی

شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک فوجی ہلاک اور سات زخمی

بمباری میں کفرسوسہ میں دو چیک پوائنٹ اور حمص میں ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے آج جمعرات کو علی الصبح شامی دار الحکومت دمشق کے علاقے کفرسوسہ اور حمص کے دیہی علاقے میں فضائی حملے کیے۔

شامی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بم باری میں کفرسوسہ میں دو چیک پوائنٹ اور حمص کے دیہی علاقے میں ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق 3:40 پر مقبوضہ شامی گولان اور لبنان کے شمال کی سمت سے فضائی حملے کیے۔

حملوں میں ایک فوجی اہل کار اور سات زخمی ہو گئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا۔

banner

اس سے قبل پیر کی شام دمشق میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں المزہ کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے حزب للہ تنظیم کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا جو تنظیم میں فنڈنگ کی کارروائیوں کے ایک بڑے شعبے کے ذمے دار تھے۔

اکتوبر کے آغاز پر المزہ کے ہی علاقے میں اسرائیلی حملے میں حسن نصر کے داماد سمیت کم از کم چار افراد مارے گئے۔

یاد رہے کہ 2011 میں شام میں عوامی انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اس ملک میں سیکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں میں شامی حکومتی فورسز کے علاوہ ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حالیہ چند ہفتوں میں لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شدت آنے کے ساتھ ہی شام میں بھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024