فرانسیسی صدرعمانویل میکروں نے شام کے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا۔
میکروں ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں شامی عوام، ان کے حوصلہ اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ان کے لیے امن، آزادی اور اتحاد کی خواہش کرتا ہوں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فرانس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا”۔
آج اتوار شام کے ٹیلی ویژن نے عظیم انقلاب کی فتح اور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا۔
شام کی سرکاری ٹیلی وی پر اتوار کے روز ایک پیغام نشر کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ “عظیم انقلاب جیت گیا ہے اور اسد حکومت گر گئی ہے”۔
شام کی فوجی کارروائی کی انتظامیہ نے دمشق میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا۔
اس سے پہلے شام کے مسلح دھڑوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دمشق کو آزاد کرالیا ہے اور صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔