Sunday, December 22, 2024, 12:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد کا مزار نذرِ آتش

شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد کا مزار نذرِ آتش

حافظ الاسد 10 جون 2000 میں 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

شام میں باغیوں نے بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذرِ آتش کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بشار الاسد کے مزار کے اندر شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں وردیوں میں ملبوس مسلح افراد اور سادہ لباس میں ملبوس لوگوں کو مزار کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی شامی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے قرداحہ میں واقع حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کیا۔

banner

اپوزیشن فوسز نے حافظ الاسد کی قبر کے مقام پر رکھے علامتی تابوت کو بھی نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ حافظ الاسد 10 جون 2000 میں 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

دریں اثنا ہئیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی قیادت میں باغیوں کے انقلاب کے نیتجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد آنجہانی صدر حافظ الاسد اور ان کے بیٹے بشار الاسد کے مجسمے اور پوسٹرز کو ملک بھر میں اتار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024