101
شام کے سرکاری میڈیا نےکے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں فائر کیے گئے اسرائیلی میزائلوں کو روک کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے آس پاس میں “دشمن کے اہداف کو روکا”۔
شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے دمشق کے ارد گرد کے بعض مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا۔
وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ “ہمارے فضائی دفاعی نظام نے جارحیت کے میزائلوں کا جواب دیا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔ ان سے صرف مادی نقصان ہوا ہے۔
