Saturday, September 7, 2024, 11:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شاہین آفریدی بدتمیز، شکایت کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا: کوچز کی رپورٹ میں انکشاف

شاہین آفریدی بدتمیز، شکایت کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا: کوچز کی رپورٹ میں انکشاف

شاہین شاہ آفریدی کے ناروا رویے کی شکایت

by NWMNewsDesk
0 comment

سلیکشن کمیٹی کے ممبرز وہاب ریاض، عبدالرزاق اور منیجر منصور رانا کو عہدوں سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز نے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس میں کوچز نے چند کھلاڑیوں کو نان سیریس قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے شاہین شاہ آفریدی کے ناروا رویے کی شکایت کی، دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کے ناروا رویے کی نشاندہی کی گئی جس وہاب ریاض اور منیجر منصور رانا نے شاہین شاہ آفریدی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شاہین شاہ آفریدی دوروں کے دوران بدتمیزی کرتے تھے اور ساتھ ہی کوچز اور ٹیم انتظامیہ کی بات بھی نہیں سنتے تھے، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیخلاف لابی کی اس کے علاوہ کرکٹرز کے ایک دوسرے کیخلاف پلاننگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

banner

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سلیکٹرز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنا پر ہٹایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین محسن رضا نقوی نے ورلڈ کپ 2024ء میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں سرجری کا آغاز کرتے ہوئے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سلیکشن کمیٹی جبکہ منصور رانا کو ٹیم منیجر کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024