109
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی۔
شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہین نے بمراہ کے بیٹے کیلئے تحفہ دیا اور کہا کہ یہ میری طرف سے شہزادے کےلیے تحفہ ہے۔
Spreading joy 🙌
Shaheen Afridi delivers smiles to new dad Jasprit Bumrah 👶🏼🎁#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/Nx04tdegjX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2023
بھارتی بولر نے تحفہ دینے پر شاہین کا شکریہ ادا کیا۔
جسپریت بمراہ کے ہاں 4 ستمبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور فوری طور پر اسکواڈ کو سری لنکا چھوڑ کر بھارت روانہ ہوئے تھے۔
