Thursday, September 19, 2024, 5:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے پہلے روز کا بزنس 30 کروڑ کے لگ بھگ رہا

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے پہلے روز کا بزنس 30 کروڑ کے لگ بھگ رہا

بالی ووڈ سپر اسٹار کی نئی فلم پٹھان اور جوان کی طرح مداحوں کو لبھانے میں ناکام رہی

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ’ پٹھان‘ اور ’ جوان ‘ کے بعد اب تیسری فلم ’ ڈنکی ‘ سینما گھر کی زینت بن گئی ہے جس کا پہلا شو آج صج 5 بج کر 55 منٹ پر ’ گائتی گلیکسی‘ میں دکھایا گیا جہاں فلم کے آغاز سے قبل جشن کا سماں تھا ۔

شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کو دیکھنے کیلئے مداحوں نے بھاری تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق شاہ خان کی فلم ڈنکی نے پہلے روز میں تقریبا 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کہ ان کی دیگر فلموں کی پہلے روز کی کمائی سے قدرے کم ہے

دوسری جانب ساوتھ کے سپر اسٹار ’ پربھاس ‘ کی فلم ’ سالار ‘ کل 22 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم کو تگڑی ٹکر دے گی

banner

ایک اندازے کے مطابق بتایا گیا کہ سالار کا پہلے روز کا کاروبار تقریبا 50 کروڑ سے تجاوز کر سکتا ہے جبکہ فلم کی اب تک 16 لاکھ 83 ہزار 871 ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور اس سے اب تک 35 کروڑ کی کمائی ہو چکی ہے ۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ نے پہلے روز 57 کروڑ روپے کا بھارت میں بزنس کیا تھا جبکہ اوورسیز کا بزنس ملا کر یہ 106 کروڑ سے بھی زیادہ بنتا ہے ۔تاہم شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی اس طرح مداحوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جیسے گزشتہ دو فلموں نے کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024