Saturday, May 31, 2025, 3:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے

شفقت علی ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر، حلف اُٹھا لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے۔ انہیں ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شفقت علی نے اٹاوہ میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے حلف لیا۔

شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور وزیرِ اعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔

ملتان سے کینیڈا امیگریٹ ہونے والے شفقت علی نے لبرل پارٹی آف کینیڈا سے سیاسی وابستگی اختیار کی اور پہلی بار 2021 میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

banner

رواں سال 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں وہ دوسری بار کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ حالیہ الیکشن میں شفقت علی سمیت 6 پاکستانی نژاد سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، یاسر نقوی، اسلم رانا اور سمیر زبیری منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024