Tuesday, November 12, 2024, 6:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کےلانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کےلانس نائیک شہید

بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، 28 سال کے لانس نائیک جمشید خان شہید کا تعلق دیر بالا سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024