Wednesday, November 13, 2024, 5:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی وزیرستان میں مویشی منڈی میں مارٹر گولہ گر گیا، 30 جانور جل گئے

شمالی وزیرستان میں مویشی منڈی میں مارٹر گولہ گر گیا، 30 جانور جل گئے

فروٹ منڈی بھی خاکستر، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مویشی منڈی میں آگ لگ گئی۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد مویشی منڈی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 30 مویشی زندہ جل گئے۔

بازار سے متصل فروٹ منڈی بھی خاکستر ہوگئی جس سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

مقامی بازار کے تاجر عابد وزیر نے بتایا کہ مویشی منڈی میں نامعلوم سمت سے مارٹرگولہ آکر گرا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد مویشی منڈی سمیت مارکیٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

banner

مقامی شہری کے مطابق جھڑپوں کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے بعد بازار کے تاجر اور شہری جان بچا کر بھاگ گئے۔

مقامی شہری کے مطابق مویشی منڈی میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے میں دو گھنٹے تک کوئی نہیں آیا۔ جبکہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے میں مصروف رہے۔
میرعلی بازار کے تاجروں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ان کا کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی انسانی جان کا ضیاع نہیں ہوا تاہم تمام متاثرین کی مالی معاونت کی جائے گی۔

میرعلی مویشی منڈی واقعے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اظہار افسوس کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024