Monday, June 2, 2025, 8:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 فوجی جوان ہلاک

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 فوجی جوان ہلاک

رزمک میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں 2 جوان ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

ترجمان کے مطابق دھماکے میں 2 جوان مارے گئے، جن میں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ کا تعلق کرک اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین کا تعلق کرم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024