Wednesday, April 16, 2025, 10:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، دہشتگرد عظیم اللہ مارا گیا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، دہشتگرد عظیم اللہ مارا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مقامی آبادی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔

banner

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024