شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی مارا گیا۔
https://twitter.com/hashtag/Waziristan?src=hashtag_click
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم بھی جان سے گیا، ہلاک کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ہے۔