Wednesday, November 13, 2024, 11:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا امریکی فوجی امریکا کے حوالے

شمالی کوریا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا امریکی فوجی امریکا کے حوالے

کنگ کی رہائی اقوام متحدہ اور سویڈن کی طرف سے مہینوں کی طویل محنت کے نتیجے میں ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا میں دو ماہ قبل داخل ہونے والے امریکی فوجی ٹریوس کنگ کو واپس امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل ٹریوس کنگ نامی امریکی فوجی سرحد پار کر کے شمالی کوریا میں داخل ہو گیا تھا جسے وہاں فورسز نے اپنی حراست میں لیا اور بعدازاں اس سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

بدھ کے روز ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی حکام نے امریکی فوجی کی واپسی کو یقینی بنا لیا ہے، ہم انٹر ایجنسی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں جس نے کنگ کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، ہم سویڈن اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا کنگ کی آمدورفت کو آسان بنانے میں مدد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024