Wednesday, September 18, 2024, 10:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کا امریکا کے کئی حساس مقامات کی تصاویر حاصل کرنے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا امریکا کے کئی حساس مقامات کی تصاویر حاصل کرنے کا دعویٰ

امریکا کی خلا میں شمالی کوریا کی سیٹلائٹ کے پہنچنے کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا کی جاسوس ملٹری سیٹلائٹ نے دشمن کی حرکات کا جائزہ لینے کیلئے عملی طور کر کام شروع کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کا آپریشن ایک آزاد فوجی انٹیلی جنس تنظیم کے طور پر کام کرے گا اور حاصل کردہ معلومات فوج اور دیگر متعلقہ یونٹس کو فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے یونٹس کو بہتر اور اچھی تیاری میں مدد ملے گی، شمالی کوریا نے مئی اور اگست کے ناکام تجربات کے بعد 21 نومبر 2023ء کو جاسوس سیٹلائٹ ’میلی گیونگ ون‘ خلا میں بھیجی تھی۔

دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے خلا میں شمالی کوریا کی سیٹلائٹ کے پہنچنے کی تصدیق کی تاہم ان ممالک کو سیٹلائٹ کی صلاحیتوں پر شکوک و شبہات ہیں۔

banner

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون سمیت کئی بڑے حساس اہداف کی تفصیلی تصاویر بھیجی ہیں، امریکا کی جانب سے جاسوس سیٹلائٹ میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا حملہ جنگ تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024