Saturday, May 31, 2025, 3:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام، راکٹ پھٹ گیا

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام، راکٹ پھٹ گیا

ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، سائنسدان

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا کا خلا میں بھیجا گیا نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں ہی تباہ ہوگیا۔

لانچ کی یہ کوشش پیر کو راکٹ انجن کے پھٹنے سے ناکام ہوئی۔

یہ تباہی شمالی کورفیا کی تازہ ترین ناکامی ہے، گزشتہ سال بھی اس کے خلائی پروگرام میں دو حادثے پیش آئے تھے۔

شمالی کوریا نے نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا تھا۔

banner

شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ ’نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچنگ اس وقت ناکام ہوئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران ہوا میں پھٹ گیا‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے جنوبی راستے پر رات 10 بج کر 44 منٹ کے قریب یہ راکٹ لانچر کیا۔ لیکن لانچ کے صرف دو منٹ بعد سمندر میں راکٹ کے ملبے کی ایک بڑی مقدار کا پتہ لگایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024