Saturday, May 31, 2025, 3:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کا 2024 میں تین جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا 2024 میں تین جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کا کم جونگ کا بیان بین الاقوامی دباؤ کے باوجود سامنے آیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2024 میں تین فوجی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا اور مزید جوہری ہتھیار بنائے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے اعلان کیا کہ ’سنگین صورت حال کا تقاضا ہے کہ ہم بھرپور جوابی جنگی صلاحیتوں کے حصول اور دشمنوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو کچلنے کے لیے ہمہ گیر اور مکمل فوجی تیاری پر کام تیز کریں۔‘

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے ورکرز پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریوں کی ’سخت‘ ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دشمنوں کی جانب سے ہم پر حملہ کرنے کے اندھادھند اقدامات کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔‘

banner

کم جونگ ان نے 2024 میں اپنی جرات مندانہ سوچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے سمیت جنگ کے لیے جدید ترین بغیر پائلٹ آلات مثال کے طور پر مسلح ڈرونز اور الیکٹرانک جنگ کے طاقتور آلات متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری جنگ کے دہانے پر دھکیلنے والے اقدامات، جن کی مثال نہیں ملتی، پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کم جونگ ان نے 2024 میں مزید تین فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی ہدایت کی تاہم اس کام کا انحصار نومبر میں چھوڑے جانے والے پہلے جاسوس سیٹلائٹ کی کامیابی پر ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024