Monday, July 21, 2025, 11:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، جنوبی کوریا کی دھمکی

شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، جنوبی کوریا کی دھمکی

شمالی کوریا ہمارے عوام، ملک اور عالمی امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، جنوبی کوریائی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک کو دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں امریکا، جنوبی کوریا اتحاد کے ہاتھوں اس کو نابود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے مسلح افواج کی پچھترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ہمارے عوام، ملک اور عالمی امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا اور جنوبی کوریا کے اتحاد کے ہاتھوں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

شمالی کوریا کی حکومت نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر واضح دھمکیوں کے باوجود اپنے ایٹمی ہتھیاروں، ایٹمی توانائی اور میزائل طاقت کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024