امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے روس میں اپنے فوجی بھیجنے کے شواہد ملے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ وہ وہاں کیا کر رہے ہیں، ٰیہ وہ معاملات ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر واقعی شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں لڑنے کے لیے بھیجے جاتے ہیں تو یہ بہت سنگین معاملہ ہو گا۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اس کا اثر نہ صرف یورپ بلکہ ہند بحرالکاہل پر بھی پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوں جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے تین ہزار فوجی روس بھیجے ہیں
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کورین فوجی روس میں ڈرونز کے استعمال اور دیگر سازوسامان کی تربیت کے بعد یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔