Saturday, April 19, 2025, 6:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا: ’کے پوپ‘ موسیقی سننے پر نوجوان کو سرعام سزائے موت دیے جانے کا انکشاف

شمالی کوریا: ’کے پوپ‘ موسیقی سننے پر نوجوان کو سرعام سزائے موت دیے جانے کا انکشاف

22 سالہ نوجوان کو ’کے پوپ‘ میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی؛ یونی فکیشن منسٹری

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا میں ’کے پوپ‘ موسیقی سننے اور تقسیم کرنے پر نوجوان کو سرعام سزائے موت دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری کے تحت جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ نوجوان کو ’کے پوپ‘ میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک جنوبی صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو 2022 میں 70 جنوبی کوریائی گانے سننے اور 3 فلمیں دیکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے جرم میں سرعام سزائے موت دی گئی۔

نوجوان پر 2020 میں نافذ ہونے والے ایک قانون کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے تحت جنوبی کوریا میں تیار مواد دیکھنے یا سننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

banner

یہ پابندی شمالی کوریائی باشندوں کو مغربی اثرات سے بچانے کی اس مہم کا حصہ ہے جو سابق صدر کم جونگ ال کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ مجودہ صدر کم جونگ ان کے دور میں اس مہم میں مزید شدت آچکی ہے۔

خیال رہے کہ ’کے پوپ‘ اور ’کے ڈرامہ‘ سے مراد جنوبی کوریا میں تیار ہونے والی موسیقی اور فلمیں ہیں جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024