Sunday, December 14, 2025, 11:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شہادت امام حسین پر دنیاکے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس

شہادت امام حسین پر دنیاکے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس

ہیوسٹن، ڈیلس، ٹورنٹو اور پیرس میں بھی جلوس اور مجالس کا اہتمام

by NWMNewsDesk
0 comment

شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہل بیت کی قربانیوں کی یاد میں دنیا کے کئی ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

ایران، عراق، پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

عراق میں یوم عاشور پر ہائی الرٹ ہے جہاں لاکھوں زائرین نے نجف اور کربلا میں پُرسہ دیا۔

ایران میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے جبکہ ٹورنٹو اور پیرس میں بھی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا

banner

اسی طرح امریکی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ڈاؤن ٹاؤن میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں یومِ عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے۔

جلوس میں مومن سینڑ، علم سینٹر اور در حسین سے عزادارانِ حسینؓ بشمول خواتین بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عزاداروں کو تعزیہ، علم اور تابوت کی زیارت بھی کرائی گئی۔

نوحہ خوانوں نے اپنے نوحوں کے ذریعہ سوز و سلام پیش کیا اور صف ماتم میں عزادارن حسینؓ نے شہدائے کربلا کو ماتم اور سینہ کوبی کے ذریعہ ان سے محبت کا اظہار کیا اور پرسہ دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024